پاکستان

علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد میں موجودگی کی وجہ کیا ہے ؟

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور 8 سے 10 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں، تاہم انہیں پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما علی امین گنڈا پور 8 سے 10 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں، تاہم انہیں پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ صورتحال سیاسی حلقوں میں خاصی تشویش کا باعث بن چکی ہے، اور ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس میں کچھ نہ کچھ پیچیدگیاں ہیں۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ انہیں بانی سے ملاقات کے لیے روکا جا رہا ہے اور اس میں رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہو سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں، اس بارے میں ابھی تک کوئی واضح بیان نہیں آیا۔ تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ معاملہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

علی امین گنڈا پور کے حوالے سے یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا ان کی اہمیت میں کمی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے یا یہ صرف ایک عارضی فیصلہ ہے جو جلدبدل سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button