پاکستان

مریم نواز کے مقابلے میں عالیہ حمزہ میدان میں آگئیں

عالیہ حمزہ کی ذمہ داریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے' خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی حمایت کی،

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مقابلے میں خاتون رہنماء عالیہ حمزہ کو میدان میں لاتے ہوئے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے، عالیہ حمزہ کو کسی بھی عہدیدار کو معطل یا ذمہ داری دینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کی ذمہ داریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی حمایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ خالد خور شید پر اعتماد ہے انہوں نے سوچ سمجھ کر تعیناتی کی ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی سے آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر وکلا نے ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button