پاکستان
حکومت کا عوام کیساتھ ایک اور مذاق، شہری حیران
نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی حکومتی درخواست منظور کرلی' نیپرا نے بجلی سستی کرنیکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت نے عوام کا ایسا مذاق اڑا ہے کہ ملک بھر کے شہری حیران و پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی حکومتی درخواست منظور کرلی۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنیکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء کے لیے ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کے لیے ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔