پاکستان
پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں ایک اور قرارداد جمع مگر کونسی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں ایک اور قرارداد جمع کروائی گئی ہے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کینال کی تعمیر کے معاملے کے حل کے لیے فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15روز میں طلب کیا جائے۔ پی ٹی آئی نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے سندھ کے تحفظات کو دور کیا جائے، چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری تک کام روکا جائے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 60 روز کے اندر ارسا اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پانی کی دستیابی سرٹیفکیٹ پر غیر جانبدارانہ آڈٹ کرایا جائے۔