پاکستان

منرلز انویسٹمنٹ فورم ،کے پی کے اور بلوچستان کے بعدگلگت بلتستان نے بھی حکومت کو دھمکی دے دی

گلگت بلتستان میں سماجی اور سیاسی حلقوں نے گلگت بلتستان کے معدنی ذخائر کو بیچ کر ملک کا قرضہ اتارنے کے افسوس ناک قرار دیا ہے

گلگت بلتستان (کھوج نیوز)گلگت بلتستان قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ قدرتی ذخائر سے بھی مالا مال ہے اسی لیے گلگت بلتستان کو معدنیات کی جنت سمجھا جاتا ہے۔

چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے معدنی ذخائر کو فروخت کر کے پاکستان کے قرضے اتارنے اور ملک کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلانے کی بات کی جس پر گلگت بلتستان کے بعض حلقوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں سماجی اور سیاسی حلقوں نے گلگت بلتستان کے معدنی ذخائر کو بیچ کر ملک کا قرضہ اتارنے کے افسوس ناک قرار دیا ہے۔

گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی نے قومی جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان پہلے آئینی طور پر ہماری حیثیت کو تسلیم کرے پھر ہمارے قدرتی ذخائر پر نظر ڈالے۔کمیٹی کا کہنا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی ذخائر عوامی ملکیت ہیں، ان پر پہلا حق یہاں کے عوام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پہلے گلگت بلتستان کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور گلگت بلتستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

اگر گلگت بلتستان میں معدنیات کی بات کریں تو وہاں کئی اقسام کی قیمتی دھاتیں، جواہرات اور صنعتی معدنیات شامل ہیں یہاں سونے، چاندی اور تانبے جیسی قیمتی دھاتیں بھی بکثرت پائی جاتی ہیں اور ان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑی مانگ ہے۔ پہاڑیوں میں قیمتی اور نایاب پتھر بھی موجود ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button