پاکستان
امریکی سفارتخانے کے وقد کا دورہ اڈیالہ جیل
امریکی سفارتخانے کے وفدکو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد کی امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی

راولپنڈی (کھوج نیوز) امریکی سفارتخانے کے وفد کا دورہ اڈیالہ جیل، امریکی نژاد قیدی سے ملاقات، کیا کیا گفتگو ہوئی اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی نژاد قیدی ظاہر جعفرسابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔ نورمقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزائے موت سنائی تھی جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمرقید کو بھی سزائے موت میں تبدیل کردیا تھا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 11 سال سزا، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔