پاکستان

پولیو کے خاتمے کی جنگ جاری ، وزیراعظم نے ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز اس سال کی دوسری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز اس سال کی دوسری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، جو 21 اپریل سے 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر انہوں نے اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ آخری دو ممالک ہیں جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔ گزشتہ سال ملک میں 70 سے زائد پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ وائرس 90 اضلاع میں پایا گیا۔ رواں سال کی پہلی قومی مہم فروری میں ہوئی تھی، جس کے بعد کوئٹہ اور کراچی میں مخصوص انجیکٹیبل پولیو ویکسین مہم بھی چلائی گئی تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے یہ مہم ضرور کامیاب ہوگی ان کا کہنا تھا کہ میں عالمی ادارہ صحت اور بل گیٹس فاؤنڈیشن جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم ان کی مدد سے ایک شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، اس مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لیے 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکرز ملک بھر میں حصہ لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button