پاکستان

حکومت کا بڑا فیصلہ ، بجلی کی خریداری بند، پاور پراجیکٹس کیلئے گارنٹی بھی ختم

وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے میں اہم اور دور رس فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ بجلی کی خریداری نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے

اسلا م آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے میں اہم اور دور رس فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ بجلی کی خریداری نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق مستقبل میں کسی بھی نئے بجلی منصوبے کے لیے حکومتی گارنٹی بھی فراہم نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ گردشی قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور اضافی بجلی کی پیداوار کے باعث کیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں ملک کے پاس ضرورت سے زائد بجلی موجود ہے، مگر استعمال نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت کو نجی پاور پلانٹس کو ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں، جس سے قومی خزانے پر بھاری بوجھ پڑتا ہے۔

پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ صرف وہی منصوبے منظور کیے جائیں گے جو خود کفیل ہوں گے اور حکومت سے مالی ضمانت یا خریداری معاہدہ طلب نہیں کریں گے۔ اس فیصلے کا مقصد توانائی کے شعبے کو مالیاتی طور پر مستحکم بنانا اور غیر ضروری پیداواری صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام وقتی طور پر سخت ضرور ہے، تاہم طویل المدتی لحاظ سے یہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جانب مثبت قدم تصورکیاجارہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button