پاکستان

جعفر ایکسپریس پر حملہ کس نے اور کیسے کیا؟گرفتار ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے تین گروپ شامل تھے ،جن کی مکمل پشت پناہی راء کی جانب سے کی جارہی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) جعفر ایکسپریس پر ہونے والے منظم حملے نے ثابت کر دیا ہے کہ دشمن طاقتیں پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے سرگرم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے تین گروپ شامل تھے ۔تفصیلات کے مطابق ایک گروپ حملے کے بعد پہاڑوں میں روپوش ہو گیا، دوسرا گروپ کچھ مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد فرار ہوا جبکہ تیسرا گروپ سیکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنا اور اس کے بعد کئی افراد گرفتار بھی کیے گئے۔ حملے سے قبل اور دوران تمام گروپس کا آپس میں رابطہ قائم تھا۔

واقعہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں کوئی موبائل سگنل موجود نہیں تھے، اس کے باوجود بھارتی میڈیا کی بروقت کوریج نے سیکیورٹی اداروں کو خبردار کیا کہ معاملہ بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔پاکستانی خفیہ اداروں کی جانب سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ را کی جانب سے نہ صرف مکمل تربیت دی گئی بلکہ ٹارگٹ، نقل و حرکت اور ٹائمنگ بھی طے کی گئی تھی۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حملے کا مقصد مکمل ٹرین کو دھماکے سے اڑانا تھا جس کے لیے رانے مکمل ہدایات دی تھیں۔

حکومت پاکستان اب اس حملے کی بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے، جیسے بھارت کی طرف سے پہلگام جیسے الزامات پر عالمی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات اور سیکیورٹی ادارے آئندہ دنوں میں تمام سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ دیں گے تاکہ قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ اس حملے نے واضح کر دیا ہے کہ دشمن ہماری سرزمین پر افراتفری اور بدامنی پھیلانے کے درپے ہے، جس کا بھرپور اور متحد جواب وقت کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button