پاکستان
پاک فضائیہ کا بھارت کو بھرپور جواب،ایک اور تباہ جہاز کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گے بھارتی جہاز کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے

لاہور (کھوج نیوز )پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گے بھارتی جہاز کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔بھارتی گاؤں اکالیا کلاں، پنجاب کے مقامی شہری کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو کے مطابق، ایک بھارتی فضائیہ کا طیارہ رات تقریبا دو بجے اکالیا کلاں کے نزدیک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس واقعے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ طیارے کی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی، لیکن مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ شاید رافیل یا میراج 2000 ہو سکتا ہے۔



