پاکستان

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب ،بھارت کے جنگی طیارے تباہ، بھارت کی آخر کار تصدیق

بھارت نے بالا آخر تصدیق کر دی ہے کہ اس کے تین جدید جنگی طیارے پاکستان نے تباہ مار گرائے ہیں

لاہور (کھوج نیوز )بھارت نے بالا آخر تصدیق کر دی ہے کہ اس کے تین جدید جنگی طیارے پاکستان نے تباہ مار گرائے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے رایٹرز کے مطابق بھارتی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے رافیل، میگ 29 اور سو30 طیاروں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

بھارتی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کارروائی میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ اب تک بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ گرانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اس کشیدگی کے دوران بھارت کے کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، خاص طور پر اس وقت جب وہ اپنی عسکری طاقت کے دعوے کر رہا تھا اور پاکستان کی یہ جوابی کارروائی بھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

علاقے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور سرحدی علاقوں میں عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ بین الاقوامی برادری نے فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button