پاکستان
نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کے لئے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا' آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں ناصرف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ( ن) نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کے لئے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔