پاکستان

نااہلی کا ریفرنس ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلات مانگ لیں؟

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور اسپیکر کے فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)نااہلی کا ریفرنس ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلات مانگ لیں؟رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور اسپیکر کے فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔خط میں عمر ایوب نے لکھا کہ ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات، آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں۔عمر ایوب نے اسپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے، آرٹیکل 63 (2) کے تحت اسپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔عمر ایوب کی طرف سے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت مانگی گئی ہے۔

خط میں ریفرنس پر اسپیکر کی ذہنی تسلی ثابت نہ ہونے پر عمر ایوب نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کیلیے تفصیلات دیں۔عمر ایوب نے پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پر ریکارڈ فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق ایم این اے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس مزید کارروائی کیلیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا تھا۔
عمر ایوب پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button