پاکستان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کتنے روپے سستی ہوئی؟

کے الیکٹرک کے لئے بجلی اپریل 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے مئی2025ء کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عوام کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے نیپرا نے بجلی کتنے روپے سستی کی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے’ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین کے لیے 4 روپے3 پیسے فی یونٹ جبکہ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 50 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے لئے بجلی اپریل 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے مئی2025ء کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button