پاکستان
ثمر بلور کی ن لیگ میں شمولیت، ایملی ولی خان کا کرارا جواب
ثمر بلور کا فیصلہ حیران کن نہیں، متعدد ساتھیوں نے پہلے ہی اس امکان سے آگاہ کر دیا تھا، ثمر بلور کو اسمبلی کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کے لہو کی بدولت ملی تھی

پشاور (کھوج نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق رہنماء ثمر بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد پارٹی صدر ایمل ولی خان نے کرارا جواب دیا جس نے ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمل ولی کا کہنا ہے کہ ثمر بلور کا فیصلہ حیران کن نہیں، متعدد ساتھیوں نے پہلے ہی اس امکان سے آگاہ کر دیا تھا، ثمر بلور کو اسمبلی کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کے لہو کی بدولت ملی تھی۔ ایمل ولی کا کہنا تھا کہ حاجی غلام احمد بلور آج بھی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، غلام بلورکی 60 سال سے زائد سیاسی زندگی میں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، غلام بلور کی شخصیت اس عمر میں مزید آزمائشوں کی ہرگز حقدار نہیں۔