پاکستان
9مئی جلائو گھیر کیس، شاہ محمود قریشی کو بڑا جھٹکا
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں

لاہور(کھوج نیوز) 9مئی جلائو گھیرائو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی سمیت کئی رہنمائوں کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بڑا جھٹکا دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت کی جس میں تحریک انصاف کے رہنماں نے ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں۔ پی ٹی آئی کے ان رہنماں پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر پرتشدد مظاہروں کی قیادت کی اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا اور شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔