سینٹ الیکشن:کیا مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا اتحاد بن پائے گا؟
پاکستان مسلم لیگ(ن)، جمعیت علمائے اسلام(ف)اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی متحد ہو کر خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن لڑنے پر بات چیت ہوئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)سینٹ الیکشن:کیا مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا اتحاد بن پائے گا؟تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)، جمعیت علمائے اسلام(ف)اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی متحد ہو کر خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن لڑنے پر بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان متحد ہو کر کے پی میں سینیٹ الیکشن لڑنے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر غور کر رہی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متحد ہونے پر ن لیگ اور پی پی پی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار دلاور خان کو ووٹ دیں گے۔جے یو آئی اور ن لیگ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار روبینہ خالد کو ووٹ دیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو جنرل نشست پر سپورٹ کریں گی۔ تینوں جماعتوں کا دو روز بعد اپنی حکمتِ عملی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔