پاکستان

بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 59 افراد جاں بحق اور 73 افراد زخمی ہوئے: این ڈی ایم ایم اے رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی جو ہولناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں 3 لوگ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک میں بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں59 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوئے، سندھ میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جب کہ اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 854 گھر گرے اور 208 مویشی ہلاک ہوئے، زیادہ تر اموات گھر گرنے، ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ سے ہوئیں۔ این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 83 مرد، 44 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں، زخمی ہونے والے افراد میں 232 مرد، 168 خواتین اور 202 بچے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button