پاکستان

سینیٹ انتخابات، مشال یوسفزئی کی کامیابی، فارم 58جاری

اپوزیشن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ جبکہ سینیٹ کی نشست کے لیے تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا

پشاور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر مشال یوسفزئی کامیاب ہو گئی ہیں اور ان کی کامیابی کا فارم 58بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کو86 ووٹ ملے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کافارم 58 جاری کردیا۔ اپوزیشن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر 53 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سینیٹ کی نشست کے لیے تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی، اپوزیشن کے مہتاب ظفر اور صائمہ خالد کے درمیان مقابلہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button