پاکستان

پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا پلان، تمام تیاری مکمل

پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے : ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا پلان بنایا گیا ہے جس کے لئے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ حکومت نے بھی اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلی قیادت کوبھیج دیا، احتجاج کیلئے تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کردیا گیا اور صوبوں کے صدور اور کوآرڈی نیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور احتجاج کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button