پاکستان

34سالہ اداکار کی موت، بالی ووڈ میں افسردگی کی لہر دوڑ گئی

اداکار سنتوش کو یرقان کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیاگیا تاہم وہ چند دن اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج چل بسے

کرناٹکا (شوبز ڈیسک) 34سالہ اداکار کی موت کے بعد بالی ووڈ سمیت پورے بھارت میں افسردگی کی لہر دوڑ گئی ہے ‘ یہ اداکار کون تھا اور اس کو کونسی بیماری تھی؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار گزشتہ چند روز سے کرناٹکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ رپورٹس میں بتایاگیاکہ اداکار سنتوش کو یرقان کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیاگیا تاہم وہ چند دن اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج چل بسے۔ بھارتی میڈیا نے ڈاکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکار کے پورے جسم میں یرقان پھیل چکا تھا۔ اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ سنتوش بالاراج ہدایتکار انیکل بالاراج کے بیٹے تھے اور ان کی عمر 34 سال تھی، سنتوش کا انتقال ان کے والد انیکل بالاراج کے انتقال کے 2 سال بعد ہوا، ان کے والد 15 مئی 2022 کو بنگلور میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button