بجلی کی قیمتوں میں کمی، فی یونٹ کتنے کا ہوگیا؟
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کافیصلہ وفاقی حکومت کوبھیج دیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد فی یونٹ کتنے کا ہوگا؟ اس حوالے سے اعدادو شمار کے ساتھ ساتھ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کافیصلہ وفاقی حکومت کوبھیج دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق یہ کمی اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظور کی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر2025 کے 3 ماہ کیلییہوگا اور بجلی صارفین کو اس کمی سے 55 ارب87 کروڑ 40لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اورپری پیڈ صارفین پرنہیں ہوگا۔
نیپرا نے کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی سستی کردی ہے۔ نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 78 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، صارفین کو کمی کا ریلیف اگست کے بلوں میں ملے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔