پاکستان

پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی یا نہیں؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی تاہم آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بات کریں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی یا نہیں؟ ضمنی الیکشن سے قبل کونسا لائحہ عمل اپنایا جائے گا؟ اس حوالے سے بڑی حقیقت سے پردہ اٹھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی تاہم آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے، عمران خان سے ملاقات ہو گی تو ضمنی الیکشن سے متعلق بات کروں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ارکان پارلیمنٹ کی جہاں ذمہ داریاں ہوں گی وہ ضرور پوری کریں گے، پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن پر 50، 50 کیسز ہیں اور وہ پہلے سے ہی قربانیاں دے رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر 5 اگست کے احتجاج کو کامیاب اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ ہر حلقے میں ارکان کی ڈیوٹیاں لگی تھیں، ہر ضلع میں لوگ بابر نکلے اور انہوں نے اظہارِ یکجہتی کیا، جمہوریت میں اسی طرح احتجاج ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button