پاکستان

صحافی خاور حسین نے خودکشی سے قبل آخری فون کال کسے کی تھی؟ تحقیقات میں اہم انکشاف

کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے خودکشی کی حتمی رپورٹ تو آئی جی سندھ کو جمع کرا دی ہے لیکن یہ پہلو تفتیش طلب چھوڑا ہے کہ خاور حسین نے خودکشی کیوں کی؟ 

ذرائع کے مطابق متوفی کی جانب سے آئی فون فیکٹری ری سیٹ کیے جانے کی وجہ سے ادارے کو واٹس ایپ پر کی گئی کال کا ڈیٹا تو موصول نہیں ہوا لیکن متوفی کے دونوں موبائل فون نمبرز کے کال ڈیٹا ریکارڈ کی تفصیلات پر خاص طور پر تحقیقات کی گئیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متوفی نے موت سے قبل چند سیکنڈ کی آخری فون کال اپنی اہلیہ کو کی جس کے بعد متوفی نے اپنا فون ری سیٹ کیا تو ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کے لیے سم پر کوڈ کا ایس ایم ایس آیا۔ تصدیقی کوڈ ڈالنے پر ہی فون ری سیٹ ہوا۔ جس کے بعد ممکنہ طور پر خاور حسین نے خودکشی کی۔

 ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں متوفی کے قریبی دوستوں کے بیانات بھی لیے گئے جن کی اہم تفصیلات ممکنہ طور پر اگلی تحقیقات کیلئے صیغہ راز میں رکھی گئی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو صحافی خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے ملی تھی جو سانگھڑ کے ایک ریسٹورینٹ کے باہر کھڑی تھی ۔

صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے رپورٹ جمع کروادی۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں خاور حسین کی موت کو خود کشی قرار دیا ہے اور  8 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ میڈیکل ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

 تاہم خاور حسین کےو الد نے خودکشی کا امکان رد کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button