بھارتی آبی جارحیت: پاکستان کیجانب پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ والا پر سیلابی صورتحال

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے باعث پاکستانی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
دریائےستلج میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعدگنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے کے سیلاب کے پیش نظر قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن میں دریا کے کنارے قائم آبادیوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پرپانی کابہاؤ 128509کیو سک اور ہیڈسلیمانکی پر 75 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فلڈریلیف آپریشن کےدوران گزشتہ روزر 444 افرادکومحفوظ مقام پر منتقل کیاگیا، 470 مویشیوں کو ریسکیو کیا گیااور 4 ہزار سے زائد افراد کو کشتی سروس دی گئی ، مزید برآں ریسکیو ریلیف کیمپ کی تعداد 9 سے بڑھا کر 16 کردی گئی ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق حاصل پور کے قریب ہیڈاسلام پربھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث دریا کےبیٹ میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں جبکہ تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔