پاکستان

مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

جہلم : پولیس نے مذہبی اسکالر  انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا۔ 

جہلم پولیس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزاکو  3 ایم پی او کےتحت گرفتار کیاگیا اور انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق انجینئر علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سےدرخواست دائر ہے جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ محمد علی مرزا کو ایک ماہ کے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند کیا گیاہے اور ان کی اکیڈمی کو سیل کرکے ان کے گھر کے باہر بھی پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنارکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button