سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی کے بعد اب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث سیلاب نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا رکھی ہے۔
کئی مقامات پر بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا، فصلیں زیر آب آگئیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں۔
سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر میں سیلاب سے پہلے اور سیلاب آنے کے بعد کی منظر کشی کی گئی ہے۔

سیٹلائٹ سے لی گئی بائیں جانب کی تصویر میں سیلابوں سے پہلے کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام دریا اپنی اپنی حدود میں بہہ رہے ہیں۔
جب کہ دائیں جانب کی تصویر سیلاب آنے کے بعد کی ہے جس میں پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ اس کے بعد کے سامنے ہے۔

اس میں اوپر کی تصویر 22 اگست کی ہے۔ جس میں دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ نیچے والی تصویر 24 اگست کی ہے جس میں دریا اپنے کناروں سے اُبل پڑے ہیں۔
