جھنگ چنڈپل ریلوے ٹریک پر شگاف، سیلابی ریلے کا رخ موڑ کر 25 سے 30 دیہاتوں کو محفوظ بنایا گیا

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جھنگ پل سے گزرنے والے 4 لاکھ 96ہزار کیوسک پانی میں سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی موڑ دیا گیا جس سے 25 سے 30 دیہاتوں کو محفوظ کیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جھنگ چنڈ پل ریلوے ایمبنکمنٹ کے 3 سیکشنز دھماکا خیزمواد سے توڑنے کا فیصلہ کیا گیا اور پاک آرمی کی ٹیموں نے دھماکا خیزمواد استعمال کرکے بریچنگ کا عمل سرانجام دیا۔
این ڈی ایم اے نے بتایاکہ بلاسٹنگ ٹیم نے شاندار کام کرتے ہوئے تینوں سیکشنز کو کامیابی سے توڑ دیا، پہلا سیکشن دوپہر 1:20 بجے، دوسرا شام 3:42 اورتیسرا سیکشن شام 4:19 بجے توڑا گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جھنگ پل سے گزرنے والے4لاکھ96ہزارکیوسک پانی میں سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی موڑ دیا گیا اور رخ موڑ کر 25 سے 30 دیہاتوں کو محفوظ کیا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جھنگ کے مطابق سیلاب سے 119 دیہات زیر آب آگئے جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔