پاکستان

سیلاب کے باعث کون کون سے وبائی امراض میں اضافہ ہوا؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور آنے والے سیلاب کے باعث کون کون سے وبائی امراض میں اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں 41 فیصد اور ملیریا میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ہیضہ پھیل رہا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں خارش، جلدی امراض، سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں درجنوں اسپتال تباہ یا انہیں شدید نقصان ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button