پاکستان

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس میں 14دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 20سے زائد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خضدار کے علاقے زہری میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں 14 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گی، زہری کے عوام نے سکیورٹی فورسزکیکامیاب آپریشن کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button