پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا' آج آخری گواہ پر جرح بھی مکمل ہو گئی ہے

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہونے آج ہونے والی سماعت میں کیس کے آخری گواہ پر جرح کی گئی، توشہ خانہ کیس میں وکلا نے تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 342 کے بیان کا سوالنامہ فراہم کر دیا، دونوں ملزمان کے سوالنامے 29، 29 سوالات پر مشتمل ہیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی مزید سماعت 8 آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button