پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لفظی گولہ باری، مراد علی شاہ ان ایکشن

کراچی (کھوج نیوز) مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتی ہوئی گولہ باری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایکشن میں آگئے ہیں اور انہوں نے اس کے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی امداد کی بات سیلاب متاثرین کیلئے کی اور جو بدمزگی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی زرعی ایمرجنسی اور کاشت کاروں کی بحالی کی تجاویز پر وفاق اور پنجاب عملدرآمد کررہے ہیں ، صدر سے وفاقی وزرا ملتے ہیں اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کچھ بھول کر صرف سیلاب متاثرین کی بحالی کی بات کرنی چاہیے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button