شوبز

صبا قمر کیساتھ کونسا افسوسناک واقعہ پیش آیا؟ بڑا راز فاش ہوگیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ماضی میں کونسا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ؟ اس حوالے سے بڑا راز فاش ہونے کے بعد شوبز حلقوں سمیت مداحوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا کہ ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہم بہت مضبوط ہیں، ہر قسم کے حالات کا سامنا کر لیں گے لیکن یہ حالات ایک دن ہارٹ اٹیک، انزائٹی اور ڈپریشن کی صورت بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ صبا قمر کا کہنا تھا حال ہی میں نے ان بیماریوں کا سامنا کیا ہے، مجھے ذہنی دبا کی وجہ سے معمولی ہارٹ اٹیک ہوا جس کے اگلے ہی روز میری انجیو گرافی کی گئی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں اب بہتر ہوں ۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز نے مجھے ہارٹ اٹیک کی 20 وجوہات بتائیں، لازمی نہیں کہ ہارٹ اٹیک صرف کولیسٹرول کی وجہ سے ہی ہو، بعض اوقات تنا ، کوئی تکلیف بھی آپ کے جسمانی اعضا کو تباہ کر رہی ہوتی ہے، ہم آج تک ذہنی صحت کو سنجیدہ نہیں لیتے جو کہ سب سے زیادہ اہم ہے لیکن میں لوگوں کو یہی کہنا چاہوں گی کہ ذہنی صحت کو نظر انداز نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button