پاکستان

افغانستان اور بھارت ایکدوسرے کی پشت پناہی کر رہا ہے: خواجہ آصف کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) افغانستان دہشت گردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کر رہا ہے’ اس بات کا دعویٰ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کر کے بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے اور اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ بھی جیتی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، دہشتگردی کے پیچھے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں مگر کابل ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے، افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button