پاکستان

شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی گرفتاری، حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد دونوں رہنماء پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاداکبراورعادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔ وزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button