پاکستان

حکومت بلوچستان نے بیرون ملک مقیم کالعدم تنظیموں کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں حکومت بلوچستان نے بیرون ملک مقیم کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں بیرون ملک دہشتگرد قیادت کے مقامی سہولت کاروں سے رابطوں،کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پیش کیے گئے جب کہ ساتھ ہی کالعدم تنظیموں کے سربراہان،کمانڈرز اور دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں،کالعدم تنظیموں کی قیادت تک کے خلاف کارروائی ہوگی ، یہ کارروائی دہشتگردوں کیخلاف پروونشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کالعدم بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکربلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی تیزکرنیکی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button