پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اشتہاری قرار؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔ مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلی کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت مطمئن ہے ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button