پاکستان

برفباری میں پھنسے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے آپریشن جاری

وادی تیراہ (کھوج نیوز) ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ امدادی سامان کی کھیپ رات کے وقت ہی پائندہ چینہ پہنچا دی گئی تھی، جب کہ پھنسے ہوئے خاندانوں کو پائندہ چینہ کے اسکول اور ہاسٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو کمبل فراہم کیے گئے ہیں، جب کہ بچوں میں سویٹرز اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث نقل مکانی کرنے والے تمام خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔ امدادی سرگرمیاں علاقہ ننگروسہ سے دوہ توئی اور دوہ توئی سے لرباغ تک جاری رہیں، جب کہ دیگر شاہراہوں پر تاحال کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button