پاکستان

پاکستان اور قازقستان میں کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور قازقستان میں کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوگیا ہے، یہ شعبے کون کون سے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور قازقستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پراٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن دستوں اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button