حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار کیوں ہوئی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار کیوں ہوئی؟ یہ تمام معاملات کس کے کہنے پر طے ہوئے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری نے کہاکہ وزیراعظم کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو انگیج کرے، شہبازشریف کی پالیسی ہے کہ اپوزیشن کو انگیج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو وزیراعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں سیاسی اختلافات ہیں، اپوزیشن جن متنازع معاملات پربات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی اس میں مرکزی کردار رانا ثنا نے ادا کیا ہے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جاکر ان سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور وزیرمنصوبہ بندی کو کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔



