پاکستان

بسنت منانے سے کسی کو نہیں روکا، کل کے احتجاج سے مخالفین کی بولتی بند ہو گئی : علیمہ خان

راولپنڈی (کھوج نیوز) علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان پر ہم نے کسی کو بھی بسنت منانے سے نہیں روکا، کل کے احتجاج سے مخالفین کی بولتی بند ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناؤ، لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، لاہوریوں کا جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ کل کا احتجاج بہت زبردست تھا، لوگوں نے چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا احتجاج بھی چپ کرکے کیا، پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا، جنہوں نے کل دکانیں بند کرکے احتجاج کرنا تھا انہوں نے کیا، جنہوں نے احتجاج نہیں کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا، کل کا احتجاج کامیاب تھا آپ جو مرضی کہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، میرا بڑا بیٹا بسنت کا شوقین ہے، لاہوریوں کو بسنت سے روکنا بڑا مشکل ہے، یہ کسی پارٹی کی بسنت تو نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button