عمران خان کی طرف سے نیا حکمنامہ کیا جاری ہوا؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے کونسا نیا حکمنامہ جاری ہوا؟ ا س حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ہم سب سے پہلے چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے، اس وقت اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا اور عمران خان نے کہا وہ آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم 10 مرتبہ سپریم کورٹ اور 16 دفعہ ہائی کورٹ گئے، ہماری استدعا یہ تھی کہ سپریم کورٹ میں جو 17 کیسز ہیں انہیں لگایا جائے، ہمایوں دلاور فیصلے کے بعد ہم نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ یہ غیر قانونی ہے، ہم پارلیمان، عدالت سمیت ہر فورم پر اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا اس کا رخ اسلام آباد کرنے کے حوالے سے خبریں درست نہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اختیار دیا ہے وہ جو فیصلہ کریں، اگر کوئی مذاکرات یا مزاحمت کا راستہ اپنانا ہے وہ بھی اپوزیشن قائدین کی صوابدید ہے۔



