پاکستان
عمران خان کو بنی گالہ کب شفٹ کیا جائیگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بانی گالہ کب شفٹ کیا جائے گا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی نہ کسی سٹیج پر عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کر دیا جائے گا ، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں پاکستان پر اس قسم کا دبائو آ سکتاہے کہ اپنے داخلی سیاسی و معاملات سٹیل کریں ۔ تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے مطالبات کرسکتے ہیں جنہیں پورا کرنا مشکل ہوجائے گا۔



