پاکستان
دہشتگردی کیخلاف جنگ، خواجہ آصف کا بڑا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد دہشتگردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہیں نہ کہیں سکیورٹی بریچ ہوتی ہے،ہمیں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا ہماری فوج ، پولیس اور عوام دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑرہے ہیں ،ایمان ہے کہ ہم ان دہشتگردوں کو شکست دیں گے اورتمام مشکلات پر ضرور قابو پائیں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں شہید اور زخمی افراد کی فیملیز کے لیے حکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔



