علیمہ خان کا ایک بار پھر عمران خان کے متعلق سنسنی خیز انکشاف

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک بار پھر عمران خان کے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر کے ملک بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک سلمان صفدر باہر نہیں آئے ہمیں کچھ پتا نہیں تھا ملاقات ہوئی یا نہیں، سلمان صفدر نے بتایا بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں، ہم نے بھی زیادہ نہیں پوچھا کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ دینی ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی صحت کا مسئلہ ہو تو بہترین ڈاکٹر سے علاج کراتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج اس بیماری کے ماہر ڈاکٹروں سے کرایا جائے، اس میں کیا مسئلہ ہے آپ بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں کروانے دے رہے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کی بیماری کی تشخیص اور علاج کریں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اگست میں کہا تھا کہ ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آرہا ہے، جیل ٹرائل کے دوران بھی ہم نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے۔



