پاکستان
عمران خان کیلئے بری خبر، ہمشیرہ شدید زخمی ، اسپتال منتقل

راولپنڈی (کھوج نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے لئے بری خبر آئی ہے ان کی ہمشیرہ شدید زخمی ہو گئی ہیں جن کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نورین نیازی راولپنڈی کے داہگل ناکے پر زیرتعمیر سیوریج لائن کراس کرتے ہوئے گرگئیں۔ زیرتعمیر سیوریج لائن میں گرنے کی وجہ سے نورین نیازی کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔نورین نیازی کو زیرتعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جایا گیا جبکہ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔



