علی امین گنڈا پور کو کھڈے لائن لگانے کی تیاری مکمل کر لی گئی

پشاور (کھوج نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو کھڈے لائن لگانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، کیونکہ ان سے سکیورٹی واپس لینے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ رات کو گیارہ بجے وزیرِ اعلیٰ کے ڈپٹی سی ایس او نے میرے سکیورٹی اہلکاروں کو کال کی اور کہا کہ سی ایس او کا حکم ہے کہ آپ سب کلوز ہوجائیں۔ ان کے مطابق میرے پاس صوبائی حکومت کی ایک جیمر اور ایک ڈبل کیبن گاڑی تھی اور اس گاڑی کے ساتھ 14 اہلکار بھی تھے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان اہلکاروں نے مجھ سے کہا تو میں نے کہا بس کلوز ہوجائیں، یہ اس معاملے کی اصل حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اب مجھے یہ سکیورٹی واپس دی بھی گئی تو واپس نہیں لونگا اور وزیراعلیٰ کو بتانا چاہتا ہوں اب اس سکیورٹی کو مجھے واپس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں



