پاکستان

پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ فائنل تاریخ کا اعلان

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا جس کے بعد چھٹیوں کا لطف اٹھاتے بچوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے اور تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھلا کریں گے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اسکول،کالجز اور یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق 5 روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی جب کہ تعلیمی ادارے4 دن کھلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب بتایا کہ کلاسز فزیکل ہوں گی،ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا، ہم آن لائن کلاسز کی طرف نہیں جا رہے، اسکول آئیں پڑھائی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button