شوبز

اداکارہ شروتی ہاسن نےجسم کےکس حصےکی پلاسٹک سرجری کروائی؟

معروف بھارتی اداکارہ شروتی حاسن نے یہ ہمت کی اور اعتراف کیا کہ وہ پلاسٹک سرجری کروا چکی ہیں۔

ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکارہ شروتی ہاسن نےجسم کےکس حصےکی پلاسٹک سرجری کروائی؟ بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متعدد بار اپنی پلاسٹک سرجریز کروا چکی ہیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی بہت سی اداکارائیں مصنوعی طریقے سے اپنے حسن میں اضافہ کرواتی ہیں لیکن قبول کوئی بھی نہیں کرتی۔ پہلی بار معروف بھارتی اداکارہ شروتی حاسن نے یہ ہمت کی اور اعتراف کیا کہ وہ پلاسٹک سرجری کروا چکی ہیں۔ شروتی کا کہنا ہے کہ وہ پلاسٹک سرجری کی حامی اور مخالف نہیں۔ ان کا دل چاہا اور انہوں نے پلاسٹک سرجری کروا لی۔انہوں نے کہا کہ آپ اگر نہیں چاہتے تو نہ کروائیں لیکن اس حوالے سے ہمیں شرمندگی محسوس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اپنی جسم میں تبدیلی کروانے کی تکلیف برداشت کرنا آسان نہیں۔ شروتی نے کہا کہ انہوں نے کسی دوسرے کی رائے یا پسند کے زیراثر پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔ یہ میری زندگی ہے اور یہ میرا چہرہ ہے جسے میں نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے تبدیل کروایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button