شوبز

اداکارہ درفشاں اپنا پورا نام بتانے سےگریزاں کیوں ہیں؟

معروف  اداکارہ درِفشاں نے  کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں  جگہ بنانے کیلئے اداکار کاشف محمود نے میری بہت مدد کی تھی۔

کراچی (آئی این پی) معروف  اداکارہ درِفشاں نے  کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں  جگہ بنانے کیلئے اداکار کاشف محمود نے میری بہت مدد کی تھی۔ ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ درِفشاں نے  ایک انٹرویو میں  بتایا کہ میرے والد اداکار کاشف محمود کے بہت قریبی دوست ہیں اور اس انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کاشف محمود نے ان کی بے حد مدد کی۔انہوں نے کہا کہ  کاشف محمود نے مجھے آڈیشنز دینے میں مدد کی اور ان آڈیشنز دینے کی وجہ سے مجھے کردار آفر ہوا جو میں نے قبول کرلیا۔ اداکارہ نے اپنے والد کا پورا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ میں اس لیے والد کا نام نہیں بتاتی کیونکہ والدین کو نہیں پسند کے ان کا نام استعمال کروں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button